Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

اکتوبر 22, 2026

کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

اکتوبر 22, 2026

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

اکتوبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال کارروائیاں ، فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان رجیم کو بھاری نقصان
پاکستان

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال کارروائیاں ، فورسز کی جوابی کارروائی میں طالبان رجیم کو بھاری نقصان

EditorBy Editorفروری 27, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے متعدد مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ کے سیکٹرز میں طالبان فورسز کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے جبکہ متعدد چوکیاں اور سازوسامان تباہ کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور اپنے شہریوں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھائے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک،افغان سرح کےمختلف مقامات پر فائرنگ کی، فورسز بلااشتعال جارحیت کامنہ توڑجواب دےرہی ہیں، جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ،خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔ چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی فورسز نے تباہ کردیا۔

پاکستانی فورسز نے ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر، مہمند،ارندوسیکٹر پربھرپور جواب دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغانستان کی 2 چوکیاں تباہ کردیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گولہ باری جاری ہے، افغان طالبان رجیم کے 44 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈرونز کے ذریعے چن چن کرطالبان ریجیم کی پوسٹوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    کراچی میں منکی پاکس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے، سندھ میں تعداد 96 ہو گئی

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.