ٹی 20 ورلڈ کپ: آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا اہم ٹاکرا، پاکستان کی نظریں انگلش فتح پر

0

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا اہم میچ آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا، جہاں سیمی فائنل کی دوڑ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس میچ میں فتح حاصل کر کے گروپ میں پہلی پوزیشن پانے اور سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اگر کیوی ٹیم کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ گزشتہ پانچ ایڈیشنز میں چوتھی مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

دوسری جانب انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکا ہے، تاہم وہ گروپ میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گا۔ انگلینڈ کی جیت پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی امیدیں زندہ رکھ سکتی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ قومی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی اب اس بات سے مشروط ہے کہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے جبکہ پاکستان سری لنکا کے خلاف کامیابی کے ساتھ نیٹ رن ریٹ کا خسارہ بھی پورا کرے۔

کرکٹ شائقین کی نظریں اس اہم مقابلے پر مرکوز ہیں کیونکہ اس کے نتیجے سے سیمی فائنل لائن اپ واضح ہونے میں مدد ملے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.