انگلینڈ کے میچ جیتنے پر پاکستان کی سیمی فائنل کیلئے امیدیں برقرار، نیوزی لینڈ جیتا تو پاکستان ورلڈکپ سے باہر

0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کا دارومدار آج کھیلے جانے والے اہم میچ پر ہے جہاں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 6 بجے مدمقابل ہوں گے۔

گروپ 2 کی صورتحال کے مطابق انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے اور آخری چار میں رسائی کا مضبوط امیدوار ہے۔

انگلینڈ کی فتح پاکستان کی امیدوں کو برقرار رکھے گی، تاہم نیوزی لینڈ کی کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم کے لیے سیمی فائنل کی دوڑ ختم ہو جائے گی اور سری لنکا کے خلاف آخری گروپ میچ محض رسمی کارروائی بن کر رہ جائے گا۔

اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو شکست دے بھی دیتا ہے تو پاکستان کو سیمی فائنل میں براہ راست رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف نہ صرف فتح درکار ہوگی بلکہ ایک بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی تاکہ نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہتر بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کھلاڑیوں نے آرام کیا تھا جبکہ آج بھرپور پریکٹس سیشن شیڈول ہے، جہاں ٹیم کمبی نیشن اور حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.