پی ٹی اے کی موجودہ  حساس قومی صورتحال میں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت

0

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سے متعلق  پبلک ایڈوائزری جاری  کر دی، شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی غیرمصدقہ ،اشتعال انگیز یا گمراہ کن مواد کو شیئر یا فارورڈ کرنےسے گریز کریں ۔ جو براہِ راست یا بالواسطہ طور پر قومی مفاد ، عوامی نظم و نسق یا ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا سکتا ہو ۔

پبلک ایڈوئزری میں کہا گیا ہےکہ موجودہ حساس قومی صورتحال کےپیش نظر سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے ۔ شہری صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر مبنی معلومات یا مواد ہی شیئر ، کریں۔ افواہوں اور جعلی خبروں کو پھیلانےسےمکمل اجتناب کیا جائے۔ جعلی خبریں، افواہوں یا غلط معلومات پھیلانے  پر متعلقہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ پی ٹی اے نے اپیل کی ہے کہ شہری قومی ذمہ داری کے جذبے کے ساتھ ایڈوئزری پر عمل کریں ۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.