خامنہ ای کے بعد ایرانی قیادت کا علم ہے، عوام کو ملک واپس لینے کا موقع دیا, ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں علم ہے کہ ایران میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے بعد کون احکامات جاری کر رہا ہے، تاہم نئے ایرانی رہنما کے نام کا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اچھے امیدوار موجود ہیں جو ملک کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی عوام کے لیے یہ ایک بڑا موقع ہے کہ وہ اپنے ملک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خامنہ ای کی موت نہ صرف ایرانی عوام بلکہ عالمی برادری کے لیے انصاف ہے۔

صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فورسز، بشمول پاسدارانِ انقلاب، اب لڑائی میں حصہ لینا نہیں چاہتیں اور وہ اگر ہتھیار ڈال دیں تو انہیں استثنیٰ حاصل ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اہداف کے حصول تک ایران پر امریکی اور اسرائیلی بمباری جاری رہے گی، اور جو بھی مزاحمت کرے گا اسے شدید نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.