برطانیہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر ضروری قرار دے دیا

Former British intelligence chief John Swartz

برطانیہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ جان سوارز نے ایران کے خلاف جاری جنگ کو غیر ضروری اور خطرناک قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں جان سوارز نے کہا کہ اسرائیل نے کردوں کو بغاوت پر اکسانے کے لیے ایرانی کردستان پر حملے کرائے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف اٹھنے کی اپیل کرنا غلط فیصلہ تھا۔ ان کے مطابق اگر ایران ٹوٹ گیا تو یہ ایک ناکام ریاست دہشت گردی کا گڑھ بن جائے گی۔

سابق سربراہ نے مزید کہا کہ اس جنگ کا مقصد اسرائیل کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، کیونکہ اسرائیل سمجھتا ہے کہ ایران میں اسلامی حکومت کے خاتمے سے اس کی سلامتی یقینی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ جنگ کسی پیشگی خطرے کو روکنے کے لیے نہیں کی گئی، اور اس کا ممکنہ نتیجہ وینزویلا جیسی صورتحال ہو سکتا ہے، جو خطے کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے