بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ڈھاکہ – بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت مہدی حسن میراج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسکواڈ میں سومیا سرکار، سیف حسن، تنزید حسین، نجم الحسن شنتو، توحید ہریدوئے، لٹن داس، عفیف حسین، مہدالسلام، رشاد حسین اور تنویر اسلام کو شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فاسٹ باؤلرز مستفیض الرحمن، تسکین احمد، شوریفل اسلام اور ناہید رانا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 11 سے 15 مارچ تک کھیلی جائے گی، جبکہ تمام مقابلے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔