ایران نے امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2026 کا بائیکاٹ کر دیا

Iran boycotts 2026 FIFA World Cup in the United States

تہران  – ایران نے رواں سال امریکا میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی وزیر کھیل Ahmad Donyamali نے اعلان کیا کہ امریکا میں ورلڈکپ میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔

ایرانی وزیر کھیل نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ہمارے سپریم لیڈر کو شہید کیے جانے کے بعد ایران کے لیے امریکا میں ورلڈکپ میں کھیلنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا اور ورلڈکپ میں شرکت کے لیے موجودہ حالات سازگار نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کا انعقاد امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کیا جانا ہے، جس میں ایران کی ٹیم شریک نہ ہو گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے