پاک افواج کی فضائی کارروائیاں، کابل میں 313 کور کا انفرااسٹرکچر تباہ

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغانستان میں مؤثر فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ متعدد دہشت گرد ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران کابل میں تھری ون تھری کور کے انفرااسٹرکچر کو تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبہ قندھار میں تراوو دہشت گرد کیمپ کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ فضائی حملوں کے دوران قندھار ایئر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹ اور اس سے ملحقہ لاجسٹک اانفراسٹرکچر تباہ کر دیا گیا۔

صوبہ پکتیا میں شیرناؤ دہشت گرد کیمپ پر بھی فضائی حملہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  آپریشن غضب للحق  کے تحت کارروائیاں اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے