حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں آگاہ کردیا تھا: ذرائع

لاہور: ذرائع نے کہا ہےکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کو  گزشتہ سال نومبر  میں ہی آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے ڈاکٹر خالد مقبول اور گورنر کامران ٹیسوری کو آگاہ کیا تھا، گورنر کی تبدیلی کو  رکوانے کے لیے مختلف حلقوں نےکوشش کی مگر نومبر میں تبدیلی کا فیصلہ کرنے کے بعد معاملہ رک گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کی تبدیلی کےلیے اسلام آباد میں 11 مارچ کو ایک اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر خالد مقبول کو مدعو کیا گیا لیکن وہ کراچی میں تھے تاہم ایم کیو ایم ذرائع کا مؤقف ہے کہ خالد مقبول کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔

اس معاملے پر رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا ہے کہ کہ بالا ہی بالا فیصلہ ہورہا ہے اور یکطرفہ فیصلےکےبعد حکومت میں رہنےکاکوئی جواز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کامران ٹیسوری کو ہٹا کر ان کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کیا ہے جو آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے