خیبر پختونخوا حکومت کا اخراجات کم کرنےکا فیصلہ،اعلامیہ جاری

خیبر پختونخوا حکومت نے اخراجات کم کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ خزانہ نےاعلامیہ جاری کردیا،جس کےمطابق صوبےمیں نان ایمپلائی ریلیٹڈ اخراجات میں 20 فیصد کمی کی جائے گی،اخراجات میں کمی کا فیصلہ یکم اپریل سے تیس جون تک تین ماہ کے لئےہوگا۔

جس کے تحت تمام سرکاری محکموں،نیم سرکاری اداروں اورخودمختار اداروں میں  تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات میں بیس فیصد کمی کی جائے گی۔

اخراجات میں کمی کافیصلہ یکم اپریل سےتیس جون تک نافذ العمل رہےگا، محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے