لاہور – پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے Pakistan Super League کے گیارہویں سیزن کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے ٹکٹس نجی کورئیر کمپنی TCS کی ویب سائٹ کے ذریعے بک کرا سکیں گے۔
اس بار پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹھ ٹیمیں چھ مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گی، جس سے ایونٹ کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا۔
پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں دفاعی چیمپئن Lahore Qalandars کا مقابلہ Hyderabad Kingsmen سے ہوگا۔
39 روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل مقابلہ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
