کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، مختلف حادثات میں 19 افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی میں موسلادھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 19افراد جان کی بازی ہار گئے،درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

کراچی میں طوفانی ہواؤں کےساتھ موسلادھاربارش سے جل تھل ایک ہوگیا،بلدیہ مواچھ گوٹھ کےقریب دیوار گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوئے، شہر کے مختلف مقامات پر بارش کا پانی تاحال جمع ہے،شہر میں ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں کہی تیز اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

شہر میں بارش کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے،ترجمان کےالیکٹرک  کے مطابق بارش سےمتاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل جاری ہے،شہربھر کے 2100 میں سے تقریباََ 1950 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے،خیابان اتحاد، مسلم کمرشل، عید گاہ گراونڈ، افشانی اسٹریٹ، کالاکوٹ، گولڈن ٹاون، آصف آباد میں بجلی بحال کردی گئی،اس کے علاوہ سبزی منڈی،ایف بی ایریا بلاک 9، 14، گلشن معمار سمیت متعدد دیگرعلاقوں میں بجلی بحال ہے،

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کی فیلڈ ٹیمیں مقامی فالٹس کی درستگی کے لیے متحرک ہیں،موسم کی بدلتی صورتحال کا بھی بدستور جائزہ لیا جا رہا ہے،صارفین سے گزارش ہے کہ بارش کے بعد بجلی انفراسٹرکچر سے مناسب فاصلہ برقراررکھیں،کھمبوں، انٹرنیٹ و کیبلز وغیرہ کی تاروں کو چھونے سے گریز کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے