بلوچستان کے ضلع سنجاوی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔
زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،شہری گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
قبل ازیں بلوچستان کے ضلع خضدار و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 4.5 جبکہ گہرائی 14 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
