ملک بھر سے آج مشرقِ وسطیٰ کی 71 پروازیں منسوخ کر دی گئیں

لاہور:  امریکا، اسرائیل اور ایران کشیدگی کے باعث ملک بھر سے آج مشرقِ وسطیٰ کی 71 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے العین اور فجیرہ کی 18 پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں جبکہ کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظبی اور دبئی کی 9 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

لاہور سے دوحہ، بحرین، نجف، کویت، دبئی، فجیرہ اور العین کی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں تاہم اسلام آباد سے دوحہ، العین، فجیرہ، ابوظبی، بحرین اور کویت کی 23 پروازیں بھی اڑان نہ بھر سکیں۔

پشاور سے فجیرہ، دوحہ، دبئی اور ابوظبی کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور جدہ کی 12 پروازیں آپریشنل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے