امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے: وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکراتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے،خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات ناگزیرہیں، امریکا اور ایران کی رضامندی کی صورت میں پاکستان مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پرامن حل کیلئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق سفارتکاری اور مذاکرات کے عمل کو مؤثر بنانے کیلئے رازداری انتہائی اہم ہوتی ہے تاکہ مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور کسی بھی پیش رفت، فیصلوں یا نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ آج صبح وزیراعظم نے اجلاس کے دوران حکام کو ایران اور امریکا مذاکرات کی ممکنہ میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء نے شرکت کیں۔ ایران امریکا جنگ ختم کرانے کے لئے پاکستانی کی سفارتی کاوشوں اور پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں خلیجی جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکاء کو پاکستان کی اب تک کی سفارتی کاوشوں پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے  مصر، ترکیہ اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، فریقین کے رضامند ہونے کی صورت میں پاکستان میزبانی کے لیے تیار ہے،وزیراعظم، عالمی سطح پر تنازع کے حل کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف صدر آصف زرداری کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی آج رات صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا ایوان صدر جانے کا پلان ہے، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے