ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ ہونے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کو نکالنے میں ناکامی کے بعد امریکا اب اسی پائلٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جو مبینہ طور پر ایران میں موجود ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے کوہگیلویہ کے اس علاقے میں متعدد فضائی حملے کیے جہاں دو روز قبل ایک امریکی طیارہ گرایا گیا تھا اور پائلٹ ایجیکٹ ہو کر زمین پر اترا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ان حملوں کو اسی ممکنہ مقام سے جوڑا جا رہا ہے جہاں پائلٹ کے چھپے ہونے یا موجود ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا نے غیر مصدقہ اطلاعات دی تھیں کہ اس پائلٹ کو ایرانی حکام نے حراست میں لے لیا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ایرانی حکام کی جانب سے پائلٹ کی موجودگی یا گرفتاری سے متعلق واضح مؤقف دینے سے گریز کیا جا رہا ہے، جبکہ ایک اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اس معاملے میں مکمل سچ نہیں بتا رہا، حتیٰ کہ اس پائلٹ کی صورتحال سے متعلق بھی حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔
