ایران کا سخت انتباہ: جنگ بڑھی تو خطہ امریکا اور اسرائیل کیلئے ’جہنم‘ بن جائے گا

ایران کا سخت انتباہ: جنگ بڑھی تو خطہ امریکا اور اسرائیل کیلئے ’جہنم‘ بن جائے گا

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے خلاف جارحیت جاری رہی یا جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ امریکا اور اسرائیل کے لیے “جہنم” بن جائے گا۔

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا کہ مزید حملوں کا جواب صرف محدود نہیں ہوگا بلکہ پورے خطے میں شدید ردعمل کی صورت میں سامنے آئے گا۔ ان کے مطابق ایران کو شکست دینے کا تصور اب ایک “دلدل” بن چکا ہے، جس میں مخالفین خود پھنس سکتے ہیں۔

اسی تناظر میں کمانڈر علی عبداللہی نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو امریکا اور اسرائیل کے لیے خطے میں حالات انتہائی خطرناک ہو جائیں گے۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یا تو کوئی معاہدہ کیا جائے یا آبنائے ہرمز کو کھولا جائے، بصورت دیگر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے