کراچی کے علاقے گلشن حدید فلک ناز سوسائٹی میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔
لاشوں کی شناخت 30 سال کے شاہ زیب ،28 سال کی صبا کے نام سے ہوئی، 20 سال کی شمائلہ ،5 سال کی ایزل ،3 سال کی آریہ بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق متوفی شاہ زیب نے خود اور بیوی کو گولی مارکر خودکشی کی ۔ شاہ زیب نے خود موت کو گلے لگانے سے پہلے اپنی 20 سال کی بہن شمائلہ سمیت دو بچیوں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتارا۔ متوفی شاہ زیب پراپرٹی ایجنٹ تھا۔
پانچوں افراد کی موت کی وجہ سامنے آگئی، مرنے والوں کا خط منظرعام پر آگیا، خط کے متن کے مطابق ہمارے قدم اٹھانے کی وجہ بابا کی موت کے بعد رشتہ داروں کا رویہ ہے، 6 ماہ سے رشتہ داروں سے مدد مانگ رہے تھے، کبھی راشن، کبھی دودھ کے لئے مدد مانگ رہے ہیں۔
خط کے مطابق رشتہ داروں نے کہا ہم سے مدد مت مانگو ہماراتم سے کوئی تعلق نہیں، ہم سب نے فیصلہ کیا ہے ہم اس دنیا میں مزید نہیں رہ سکتے۔
