موجودہ حالات میں حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کر رہی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر ریلویز حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ پاکستان ریلویز کی کارکردگی، اصلاحات اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے ریلوے کے نظام کو بہتر بنا کر آمدن میں اضافہ  کرنے اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کر رہی ہے۔ عوامی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہتر، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ پاکستان ریلویز کو ایک جدید، محفوظ اور قابل اعتماد سفری نظام میں تبدیل کرنے کیلئے اصلاحاتی اقدامات تیز کیے جائیں۔ تمام اداروں کی کارکردگی بہتر بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

وزیر ریلویز حنیف عباسی نے وزیراعظم کو آپریشنل امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام  ٹرینوں کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے