وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک انصاف کو دشمن کی پراکسیز قرار دے دیا۔
اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےکہاکہ جے اے سی نے بھی احتجاج کی اسی دن کی کال دی جس دن تحریک انصاف کا لانگ مارچ تھامگر آزاد کشمیر کے عوام نے اسے مستردکر دیا۔
براہ راست حملہ کرنےپرمنہ کی کھانےوالےپڑوسیوں کو اپنی شکست دوسال بعد بھی نہیں بھولی اور اس نے اپنی پراکسیز کے ذریعے ملک میں انتشار پھیلانا شروع کر دیا،اگر فسادپھیلانےوالےکسی سیاسی پارٹی کے اندر گھس جائیں توسوال اٹھانا تو بنتا ہے۔
