وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پیش 7 نکاتی ڈرافٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے مذاکراتی ڈرافٹ جاری کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ وزیرِاعظم کی دونوں ایوانوں میں قائدینِ حزبِ اختلاف سے ملاقات کا اہتمام کیا جائے۔ فریقین مشاورت اور مذاکرات سے 2ماہ کے اندر مؤثر اور قابلِ عمل پیشرفت یقینی بنائیں۔ ڈرافٹ کے مطابق حکومتی کمیٹی اپوزیشن سےقومی وسیاسی معاملات،باہمی اختلافات اور دیگرامور پر مذاکرات کرے۔۔
متن کے مطابق جیل مینول، آئینِ اور قوانین کےمطابق اسیروں کو حقوق دیے جائیں۔ بانی کو ڈاکٹرز کی رائے، ہدایات اور مشوروں کے مطابق علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے،قیدیوں سے ملاقاتوں کا انعقاد قانون اور جیل قواعد و ضوابط کے مطابق ہو۔ ملاقات کوکسی بھی فریق کیجانب سےسیاسی مقاصدکیلئےاستعمال نہیں کیاجائےگا۔تمام زیرِحراست رہنماؤں کی درخواستوں پرآئین کے مطابق 10 روزمیں غور کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوامیں دہشتگردی کے خاتمے،عوام کے تحفظ اور قیام امن کویقینی بنایاجائےگا،اس ضمن میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر اور بامعنی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔
