ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد شہری وطن کی خاطرجانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی صدر

ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد شہری وطن کی خاطرجانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد ایرانی شہری وطن کے دفاع کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ جذبہ ملک کے دفاع اور خودمختاری کے حوالے سے عوامی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ وہ خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے والوں میں شامل ہیں اور آئندہ بھی اس عزم پر قائم رہیں گے۔ ان کے اس بیان کو موجودہ کشیدہ صورتحال میں ایران کے اندرونی اتحاد اور عزم کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اسی دوران ایران نے عارضی جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے ایک مستقل اور جامع حل کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی مؤقف کے مطابق کسی بھی جنگ بندی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے اور مبینہ طور پر اسرائیل و امریکا کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے