نادرا کی شہریوں کو میعاد ختم ہونے سے پہلے شناختی کارڈ کی تجدید کی ہدایت

نادرا نے شہریوں کو میعاد ختم ہونے سے پہلے شناختی کارڈ کی تجدید کی ہدایت دے دی، میعاد ختم ہونے پر بینک اکاؤنٹس، موبائل سمز اور دیگر سہولیات متاثر ہو سکتی ہیں۔

نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر شہری نہ صرف بینک اکاؤنٹس اور موبائل سمز بلکہ دیگر سرکاری اور فلاحی سہولیات سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔نادرا ریکارڈ کے مطابق کروڑوں شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی میعاد ختم ہو چکی ہے، جنہیں فوری تجدید کی ضرورت ہے۔ شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے یاد دہانی بھی کرائی جاتی ہے۔ 18سال عمر ہونے پر نوجوانوں کو فوری طور پر اپنا شناختی کارڈ بنوانا چاہیے۔

ی ٹی اے کی ہدایات کے مطابق موبائل سروس کیلئے فعال شناختی کارڈ لازمی ہے اور شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر موبائل سمز بلاک ہو سکتی ہیں۔ اکیاسی لاکھ سے زائد سمز ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر فعال ہیں، لہٰذا فوری تجدید ضروری ہے۔ فوت شدگان کے نام پر رجسٹرڈ سمز کسی بھی وقت بند ہو سکتی ہیں، اس لیے شہریوں کو متوفی رشتہ داروں کے سمز اپنے نام پر منتقل کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

نادرا کے مطابق جون کے بعد تاخیر سے تجدید پر اضافی فیس اور جرمانہ عائد ہونے کا امکان ہے۔ تجدید کیلئے شہری نادرا مراکز، پاک آئی ڈی ایپ اور ای سہولت کا سہارا لے سکتے ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے