اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف 2020 سے جاری کرپشن کیس کی سماعت جنگ بندی کے بعد اتوار سے دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق مقدمات کی کارروائی جنگ کے باعث عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی، تاہم جنگ بندی کے بعد عدالتی نظام معمول پر لایا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق Benjamin Netanyahu پر رشوت، فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت سنگین الزامات عائد ہیں، جو طویل عرصے سے اسرائیلی سیاست میں ایک اہم قانونی اور سیاسی معاملہ بنے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب Donald Trump اس سے قبل نیتن یاہو کے لیے صدارتی معافی کی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں، جس نے اس کیس کو بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
