امریکہ سے سپیشل گاڑیاں اور سیکورٹی اسٹاف پاکستان پہنچ گیا

US Special vehicles and security staff from the US have arrived in Pakistan

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات سے قبل امریکی وفد کی آمد کے لیے سکیورٹی اور پروٹوکول انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں، خصوصی گاڑیاں بھی ساتھ لائی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفد کی سکیورٹی اور نقل و حرکت کے لیے خصوصی گاڑیاں بھی ساتھ لائی گئی ہیں، جو مذاکرات کے دوران استعمال ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ایک خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ چکا ہے، جس میں وفد کے لیے مخصوص گاڑیاں بھی شامل تھیں، جبکہ یہ اقدام سخت سکیورٹی اور اعلیٰ سطحی پروٹوکول کے تحت کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورے میں امریکی نائب صدر JD Vance کی ممکنہ آمد سے متعلق بھی انتظامات زیر غور ہیں، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مقامی انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور دارالحکومت میں غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے پیش نظر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے