حافظ نعیم الرحمان کا 25 اپریل سے عوامی رابطہ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں عوامی کمیٹیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سیاست میں جدوجہد کرتی ہے لیکن ہم جھوٹ ،دھوکا ،اور گالی کی سیاست نہیں کرتے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، اگر پوری دنیا ہماری مخالفت کرے گی، جماعت اسلامی پھر بھی دین کی بات کرے گی، ایران کی جرأت کو پیش سلام کرتے ہیں جو دُنیا کی بڑی طاقت کے سامنے کھڑا ہوا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں موجود جمہوریت فراڈ جمہوریت ہے، پیسے والی کمپنیاں ہی امریکہ میں حکومت چلا رہی ہیں، امریکہ کی اسلحہ ساز کمپنیاں بھی اس ساری صورتِ حال میں ملوث ہیں تاکہ اُن کا اسلحہ زہادہ سے زیادہ فروخت ہو۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چور دروازوں سے جماعت اسلامی کبھی حکومت میں نہیں آئے گی، پاکستان نے جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کیا ہے اس کی ہم تعریف کرتے ہیں، جن لوگوں نے کردار ادا کیا ہے وہ تعریف کے لائق ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پٹرول کی موجودہ قیمت پر 150روپے مختلف ٹیکسز کی مد میں لیا جا رہا ہے، عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت کم ہو گئی ہے لیکن پاکستان میں پرانی قیمت ہی چل رہی ہے، ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کر یں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پٹرولیم ٹیکس کی مد میں روانہ اربوں روپے گورنمنٹ ٹیکس لے رہی ہیں، اشرافیہ عیاشی کر رہی ہے لیکن غریب ٹیکس دینے کے باوجود رُل رہا ہے، پنجاب حکومت سے نہ تعلیم اور نہ ہی صحت کا نظام چل رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس لیے انہیں آئوٹ سورس کر رہے ہیں، بیوروکریسی اپنی مراعات کم نہیں کر رہے لیکن عام عوام کو لاک ڈاؤن کے نام پر تنگ کر رہی ہے، ہم چور دروازے سے حکمرانی میں نہیں آنا چاہتے ہیں، حکمرانوں پر لوگوں کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں میں جنگ بندی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ہم اس کی تعریف کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں ظلم کا نظام ختم ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی، کسانوں کو بھی اپنے حقوقِ کے لیے سڑکوں پر آنا پڑے گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے