Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو ایک وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

نومبر 29, 2026

سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

نومبر 29, 2026

مولانا فضل الرحمان کی فوڈ پوائزننگ اور زیادہ کھانے سے طبیعت خراب، ڈاکٹرز کا بروقت کنٹرول، تمام ٹیسٹ نارمل

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»دنیا»نوبیل امن انعام 2026 جنوبی افریقی قانون دان ناوی پلے کے نام
دنیا

نوبیل امن انعام 2026 جنوبی افریقی قانون دان ناوی پلے کے نام

EditorBy Editorاکتوبر 9, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ناروے کی نوبیل کمیٹی نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی قانون دان ناوانیتھم ’’ناوی‘‘ پلے کو نوبیل امن انعام 2026 دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہیں امن، عالمی قانون اور بین الاقوامی انصاف کے فروغ کے لیے طویل خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔

ناوی پلے نے اپنے قانونی اور عدالتی کیریئر میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی انصاف کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ وہ اقوام متحدہ کی سابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے مختلف بین الاقوامی عدالتی اداروں میں بھی خدمات انجام دیں۔

نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا۔دفتر کی ترجمان شابیا مانٹو نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناوی پلے انسانی حقوق کی پُرعزم محافظ اور علم بردار رہی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مزید لگن اور عزم کی ضرورت ہے۔

نوبیل امن انعام 2026 کا اعلان رواں ہفتے طب، طبیعیات، کیمیا اور ادب کے انعامات کے بعد کیا گیا۔ معاشی علوم کے نوبیل انعام کا اعلان 12 اکتوبر کو متوقع ہے۔گزشتہ سال وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو نے نوبیل امن انعام حاصل کیا تھا۔ انہیں جمہوری حقوق کے فروغ اور وینزویلا میں پُرامن سیاسی تبدیلی کی جدوجہد کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

 

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سعودی عرب میں غیرملکی کارکنوں کے حقوق سے متعلق نئے ضابطے، آجر کی ذمہ داریاں بڑھ گئیں

    نومبر 29, 2026

    اسپین کے جزائر کینری کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 14 لاشیں برآمد

    نومبر 29, 2026

    ایران میں امریکی ڈرون کا ماہی گیروں کی کشتی پر حملہ، ایک شخص لاپتا

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.