پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کے پاس "پلان بی” کی گنجائش نہیں، ہمیں ہر صورت "پلان اے” یعنی امن کو ہی کامیاب بنانا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے نتائج پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتے ہیں، ایک ماہ کی کوششوں کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی پر اتقاق اور توثیق کی ہے، ایران کے10 نکاتی فارمولے کو مذاکرات کی بنیاد بنایا گیا ہے،البتہ ایران کے کچھ نکات پر اب بھی اختلاف رائے موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بمباری اور خطے میں جوابی کارروائیاں رک چکی ہیں، پاکستان کو امید ہے کہ اعتماد سازی کے خلا کو پُر کیا جا سکے۔حالیہ تنازع سےانسانی جانوں کے ضیاع اورعالمی معیشت پر بھی اثر پڑ رہاہے۔
نوبل امن انعام کی نامزدگی کے سوال اور افواہوں پر بلاول بھٹو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح انعام نہیں بلکہ خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔
بلاول نے زور دیا کہ عالمی برادری کے پاس "پلان بی” کی گنجائش نہیں، ہمیں ہر صورت "پلان اے” یعنی امن کو ہی کامیاب بنانا ہوگا
