پاکستان سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی فضائیہ کا دستہ شاہ عبدالعزیز ائر بیس پہنچ گیا ۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق پاکستانی فوجی دستہ مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت پہنچا ۔ دستے میں پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں ۔ مقصد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون بڑھانا ہے ۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان آپریشنل تیاری کی سطح کو بڑھانا، اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور استحکام کی حمایت کرنا ہے ۔
