بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Legendary Indian singer Asha Bhosle dies at 92

 

بھارت کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ پلے بیک سنگر آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے بیٹے آنند بھوسلے کے مطابق آخری رسومات کل شام ادا کی جائیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ سینے کے انفیکشن کے باعث ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، جہاں ان کی حالت بگڑنے کے بعد متعدد اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا، جس کے نتیجے میں ان کا انتقال ہوا۔

آشا بھوسلے کی اسپتال میں داخلے کی ابتدائی اطلاع ان کی پوتی زنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پر دی تھی، جس میں انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

آشا بھوسلے نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1943 میں محض 10 سال کی عمر میں کیا اور وہ بھارتی موسیقی کی تاریخ کی سب سے زیادہ ورسٹائل آوازوں میں شمار ہوتی تھیں۔ انہوں نے 20 سے زائد زبانوں میں ہزاروں گانے ریکارڈ کروائے۔

2011 میں انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی سب سے زیادہ ریکارڈنگ کرنے والی گلوکارہ قرار دیا تھا، جبکہ انہیں 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008 میں پدم وبھوشن سے بھی نوازا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے