ملک میں 2026 کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی جو انیس اپریل تک جاری رہے گی۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹرقومی انسداد پولیومہم میں ساڑھےچارکروڑ بچوں کو انسدادپولیو قطرے پلائےجائیں گے،اوروٹامن اےکی اضافی خوراک بھی دی جائےگی،چار لاکھ سےزائد پولیو ورکرزگھرگھرجاکر پولیو کےقطرے پلائیں گے۔
پنجاب میں دوکروڑ 30 لاکھ بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانےکا ہدف ہے،سندھ میں ایک کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی،خیبرپختونخوا میں بہتر لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانےکا ہدف مقرر ہے،بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں چار لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائےگی جبکہ گلگت بلتستان کے دو لاکھ اٹھائیس ہزار اور آزاد کشمیر کےسات لاکھ ساٹھ ہزار کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔
