امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم مذاکرات کے اگلے مرحلے کا فیصلہ اب ایران کے ہاتھ میں ہے۔
ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے امید ظاہر کی کہ ایران جلد آبنائے ہرمز کو کھولنے کی جانب پیش رفت کرے گا، جو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاید یہ پہلی بار ہے کہ امریکی اور ایرانی حکومتوں کے درمیان اس قدر اعلیٰ سطح پر ملاقات ہوئی، جسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے۔
جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ امریکا کا مؤقف بدستور سخت ہے اور ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ امریکا کی تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول کے گرد گھومتی ہیں۔
