پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےآغاز سے تیزی کا رجحان ہے۔
کاروبارکےآغاز میں ہی اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 69 ہزاراور ایک لاکھ 70 ہزارپوائنٹس کی دوحدیں ایک ساتھ بحال ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار1486پوائنٹس کی تیزی سےشروع ہوا، اسٹاک مارکیٹ چند منٹ میں ہی 2300 سےزائد پوائنٹس تیزی ریکارڈ کی گئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس 2343 پوائنٹس بڑھکر 170863 پوائنٹس پر پہنچ گیا، تین روز میں اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 13 ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق سعودیہ عرب سے2ارب ڈالر موصول ہونے کا اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا۔ ڈالر موصول ہونے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں یکدم بڑی کمی کا خطرہ ٹل گیا۔
