وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹروبسیں دینےکی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹ پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا،اجلاس کےدوران وزیراعلی پنجاب نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دی،اٹک،بھکر،حافظ آباد،خانیوال،لیہ،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں الیکٹروبسیں دی جائیں گی۔
ماہ رواں میں 100الیکٹرو بسیں،مئی کے وسط تک 350 اورجون کےآخرتک 264الیکٹرو بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی،ہرڈویژن میں الیکٹروبسوں کے لئےخصوصی بس ڈپو قائم ہوگا،وزیراعلیٰ پنجاب نےتحصیل لیول پر1500 الیکٹرک بسیں چلانےکیلئےپلان طلب کرلیا۔
پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سکیم پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی،مئی میں 194 اور جون میں 208 ای ٹیکسی آئیں گی،وزیراعلیٰ مریم نواز نےمیٹروبس اسٹیشن کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنےکی ہدایت، نئے ڈیزائن کی منظوری دی
”ایمپاور۔ہر“پراجیکٹ کےتحت لاہورمیں نئےاورجدید ترین بس اسٹیشن کی تنصیب کا جائزہ لیا گیا،سرکاری ملازمین کے لئے ای بائیک پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکےفری ٹرانسپورٹ کے تحت 21روٹس پرسوا لاکھ مسافر مستفید ہوئے،وزیراعلیٰ پنجاب فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت بسوں نے 3560 ٹرپ کیے۔
