باجوڑ کے رہائشیوں کا طالبان رجیم کی سول آبادی پر گولہ باری پر سخت ردعمل

گزشتہ رات افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے نتیجے میں باجوڑ کے تین رہائشی شہید ہو گئے، باجوڑ کے شہریوں کا بلا اشتعال جارحیت پر کہنا تھا کہ افغان طالبان کی جانب سے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔

شہریوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے نمائندوں اور وزیر اعلیٰ کی توجہ صوبائی مسائل کی بجائے صرف اڈیالہ جیل کی طرف ہے، صوبائی حکومت نے صرف اعلانات کیے جبکہ کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ حسنِ سلوک کیا مگر افسوس کہ آج وہی پاکستانی عوام پر گولہ باری کر رہے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ صوبے میں خیبر پختونخوا حکومت کا کوئی مؤثر کردار نظر نہیں آتا، ان کی تمام تر توجہ صرف اڈیالہ جیل کے گرد گھومتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان بھائیوں کو اپنے دلوں میں جگہ دی تھی لیکن موجودہ رویے کے بعد ان سے اچھائی کی توقع رکھنا مشکل ہے۔

شہریوں نے کہا کہ طالبان رجیم آئے روز عوامی مقامات پر گولہ باری کر کے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہی ہے جو کہ ناقابلِ قبول ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے