روایتی میٹرز کا اجرا ختم، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ڈسکوز میں روایتی میٹرز کا اجرا ختم کردیا گیا، جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب عملی پیش رفت ہوئی ہے۔

تھری فیز صارفین کے تمام میٹرز مرحلہ وار اسمارٹ میٹرز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پاور ڈویژن ئے بجلی کنکشنز کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار  دے دی۔ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے ریکوری میں بہتری اور نقصانات میں کمی متوقع ہے۔

پاور ڈویژن اور آئی ایف سی کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز کا معاہدہ ہوگیا، ایک کروڑ کنکشنز پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ ہے۔ اسمارٹ میٹرنگ سے بجلی چوری کی روک تھام اور بلنگ میں شفافیت آئے گی۔

حکام کے مطابق عالمی مسابقتی عمل سے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ہوئی، کمرشل اور صنعتی صارفین کو  ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے گا، پاور سیکٹر میں اصلاحات سے مالی استحکام اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے