ڈیزل سبسڈی منصوبے کیلئے فنڈز جاری، سبسڈی کیسے اور کس کو ملے گی؟

پنجاب حکومت نے ڈیزل سبسڈی منصوبے کیلئے فنڈز جاری کر دیے۔ محکمہ خزانہ نے کسان کارڈ ہولڈرز کیلئے ایک ارب 60 کروڑروپے کے فنڈز جاری کردیے۔

اعلامیے کے مطابق گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کسان سبسڈی کے اہل قرار دئیے گئے ہیں، ہرایکڑ کیلئے 10لیٹر ڈیزل پر150روپے فی لیٹر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ کسان کارڈ رکھنے والے رجسٹرڈ کاشتکار ہی سبسڈی حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کسانوں کو ریلیف دینے کا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا تھا۔ حکومتی پالیسی کے تحت کسانوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی، ڈیزل پر سبسڈی صرف رجسٹرڈ کسانوں کو ملے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے