سی ڈی اے نے اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑی کے دامن میں ایک ہزار ایکڑ پر نیا پارک تعمیرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں جاری اورمسقبل کے ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں طےپایاکہ عالمی معیارکی فرمز کےساتھ جوائنٹ وینچرکےتحت شہراقتدارمیں فائیواسٹار ہوٹل بنائےجائیں گے،ای اوبی آئی کے اشتراک سےتیارہونے والےفائیو اسٹارہوٹل پربھی پیشرفت کاجائزہ لیاگیا،یہ بھی فیصلہ ہواکہ اسلام آباد کے تمام رقبے اور پراپرٹی کا سروے آف پاکستان سے مکمل سروے کرایا جائے گا۔
محسن نقوی کاکہنا تھااسلام آبادکوایک مثالی شہر بناناہے،بین الاقوامی معیارکی سہولتیں اورتفریح کے مواقع عوام کو فراہم کئے جائیں گے،وزیرداخلہ نےسرمایہ کاروں کیلئےزیرو ٹیکس نئی ہوٹل پالیسی مرتب کرنے کا حکم دیا،آئندہ تمام آکشنز کیلئے مارکیٹنگ ٹیم تعینات کرنے کی ہدایت کی ،کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کا کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم کرنےکا فیصلہ کیاگیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے میں ون ونڈو آپریشن کے تحت ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف کرایا جائے گا ۔ جبکہ غیرضروری پوسٹوں کو ختم کر دیا جائے گا ۔
