امریکی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ Anne Hathaway کو عالمی شہرت یافتہ میگزین People کی جانب سے سال 2026 کی "دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار” قرار دے دیا گیا ہے، جو ان کے شاندار کیریئر میں ایک اور اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
44 سالہ اداکارہ نے نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ اپنے منفرد انداز، اعتماد اور اسکرین پر مضبوط موجودگی کے باعث عالمی سطح پر پہچان بنائی ہے۔ اس اعزاز کے موقع پر انہوں نے اپنے کیریئر، فلمی تجربات اور ہالی ووڈ میں بدلتے رجحانات پر بھی کھل کر بات کی۔
اپنی مشہور فلم The Devil Wears Prada کا ذکر کرتے ہوئے این ہیتھوے نے کہا کہ شدید دباؤ کے باوجود یہ فلم ان کے لیے آج بھی سب سے یادگار تجربات میں سے ایک ہے۔
انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں کا ذکر کرتے ہوئے Emily Blunt کو شاندار انسان، Stanley Tucci کو مزاحیہ اور حاضر جواب جبکہ Meryl Streep کو انتہائی قابلِ احترام شخصیت قرار دیا۔
این ہیتھوے کو ماضی میں بھی کئی بڑے عالمی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے جن میں اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا، گولڈن گلوب اور پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ شامل ہیں، جو ان کی فنی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
