کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی ریکارڈ کی گئی ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 476 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 576 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
