صدر مملکت چین کی حکومت کی دعوت پر آج سے یکم مئی تک چین کا دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ نے صدر آصف علی زرداری کے دورہ چین کا شیڈول جاری کردیا،صدر آصف علی زرداری چینی حکومت کی دعوت پر آج بیجنگ روانہ ہو ں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کےجاری بیان کےمطابق صدرمملکت 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہونان کے شہر چانگشا کا دورہ کریں گے،صدر آصف علی زرداری اٹھائیس اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا میں  ہوں گے،صدر مملکت اہم ملاقاتوں میں پاک چین کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق صدر کے یکم مئی تک جاری رہنے والے دورہ چین میں اقتصادی و تجارتی تعاون اور سی پیک پر توجہ مرکوز ہوگی۔

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق اس سال پاک چین سفارتی تعلقات کی پچہتر ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے،ایسے میں صدر مملکت کا دورہ دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری مزید مضبوط بنائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے