پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سال قبل پہلگام واقعے پردوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئےبلیم گیم ختم کرنے اورشفاف،غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نےکہاسفارتی محاذ پر بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اورکوئی بھی ملک اس کے بیانیے کو تسلیم کرنے کو تیارنہیں تھا،بلکہ کئی حلقوں میں بھارتی حکومت کو خود اپنے عوام کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراطلاعات نےکہابھارت ہمیشہ آبی دہشتگردی کاسہارا لیتا ہے،بھارت ہمیشہ پانی کو ہتھیار کےطور پر استعمال کرتا ہے،وزیراعظم نے اس مسئلے کو بھی اجاگرکیا،وزیراعظم نےکہابھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے،اللہ تعالیٰ نے راستے کھولے اور پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔

مزیدکہا فیلڈمارشل کی قیادت میں پاک افواج کسی بھی مس ایڈونچرکا جواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہیں،پوری قوم افواج پاکستان کےپیچھےکھڑی ہے،پاکستان دہشتگردوں کےحوالے سےواضح پالیسی رکھتا ہے، بھارت نے دہشتگردی کے حوالےسےکبھی واضح پوزیشن نہیں لی،سفارتی محاذ،بیانیہ کی جنگ،کنونشنل وار فیئرسمیت تمام فرنٹ پر بھارت کو شکست ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے