چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مفتی اعظم پاکستان کو اعتماد میں لیا ہے،مفتی اعظم پاکستان سےاس لین دین کے معاملے پر رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔
بلال بن ثاقب کا کہناتھا کہ ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں پر شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں،ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لین دین میں شریعہ ایڈوائزری بورڈ سے رہنمائی لیں گے، ڈیجیٹل ترسیلات زر کی موجودہ لاگت 6.5 فیصد ہے، ڈیجیٹل ترسیلات زر کے ذریعے یہ لاگت 01 فیصد کم کی جائےگی، ڈیجیٹل ترسیلات زر کی لاگت کم ہونے سے 41 کروڑ ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے، پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے6 ماہ میں بہترین کارکردگی دکھائی،پاکستان میں ڈیجٹل اثاثہ جات کے 4 کروڑ صارفین کی گنجائش ہے۔
