خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں طویل عرصے سےغیرفعال پارہ چنار ائیرپورٹ دوبارہ فعال کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج،ایف ڈبلیو او اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی کاوشوں سے ائیرپورٹ فعال ہوا، پاک آرمی ایوی ایشن کی جانب سے 26 اپریل کو آپریشنل لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ایوی ایشن نے رن وے کی فعالیت اور آپریشنل تیاریاں جانچنے کے لیے ٹرائلز کیے۔
ذرائع کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 6 کامیاب لینڈنگ اور ٹیک آف ٹرائلز مکمل کیے، ائیرپورٹ رن ویز کو پیشہ ورانہ معیار اور اعلیٰ سیفٹی اسٹینڈرڈز کے مطابق قرار دیا گیا۔
