یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کو گہرے اور کثیر جہتی قرار دیااور کہا پاکستانیوں کی فلاح و بہبود مشن کی اولین ترجیح ہے ۔
ابوظہبی میں وسٹا میری ٹائم کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب میں شفقت علی خان نے اس اقدام کو یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے رابطے کا ایک بہترین موقع قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پانچ دہائیوں پر محیط گہرے، کثیر جہتی اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں، جو باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے حالیہ مشکل حالات کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اور یکجہتی کی خصوصی تعریف کی اور کہا کہ یہ اقدامات اپنے میزبان ملک کے ساتھ ان کی وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
سفیرِ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
