پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے متعدد افغان چوکیوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی سرشان،المرجان،ایدھی پوسٹ،گاڑی اور دیگرتنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا دفاع وطن کیلئے عزم غیرمتزلزل ہے، دہشتگردوں اوران کے سرپرستوں کےعزائم کوخاک میں ملادیا جائے گا، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا
