مون سون کی بارشیں ختم ہوتے ہی ملک بھر میں ڈینگی کا سیزن شروع ہوگیا،اسلام آباد میں ضلعی محکمہ صحت نے سات ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی ہے۔
پمز اسپتال میں زچہ و بچہ اور چلڈرن اسپتال کے سامنے کچرے کا ڈھیر ڈینگی مچھروں کی افزائش گاہ بن گیا، جہاں پرانے ٹائرز، ڈرمز اور پانی سے بھری بالٹیوں میں ڈینگی لاروا موجود ہے
پمزاسپتال آنےوالی خواتین اوربچوں کی صحت کوڈینگی کےخطرےکاسامنا ہے،ایم سی ایچ کےسامنے موجود کچرے کےڈھیر میں جگہ جگہ پانی جمع ہے،پرانے ٹائرز،ڈرمز اوربالٹیوں میں ڈینگی لاروا واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک طرف زچہ و بچہ اسپتال، تو دوسری جانب چلڈرن اسپتال،مگر دونوں اسپتالوں کے عین سامنے صفائی کےناقص انتظامات نے صورتحال تشویشناک بنا دی ہے،ڈینگی کےسیزن میں مچھروں کی افزائش روکنے کے لیےلاروا تلف کرنے اور صفائی کےخصوصی اقدامات ضروری ہیں،تاہم پمز انتظامیہ اورسی ڈی اے کی جانب سےتاحال مؤثر صفائی کے انتظامات نظر نہیں آتے۔
