چین کے شہر فوژو میں 9ویں “ڈیجیٹل چائنا سمٹ” کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی کو مزید فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
چینی میڈیا سی جی ٹی این کے مطابق اس سال سمٹ کا مرکزی موضوع “ڈیجیٹل اور سمارٹ ٹیکنالوجیز کی اختراعی ترقی کی تیزی اور ڈیجیٹل چائنا کی تعمیر کا مزید فروغ” رکھا گیا ہے، جس کا مقصد ملک میں ڈیٹا پر مبنی ترقیاتی ماڈل کو مضبوط بنانا ہے۔
اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 120 سے زائد اہم نتائج اور پالیسی دستاویزات جاری کیے جائیں گے، جن میں “ڈیجیٹل چائنا ڈویلپمنٹ رپورٹ 2025”، “ڈیجیٹل چائنا ڈویلپمنٹ انڈیکس” اور “نیشنل ڈیٹا ریسورسز سروے رپورٹ 2025” شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ سمٹ چین کی اس حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بڑے ڈیٹا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
