امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر عائد ٹیرف کو بڑھا کر 25 فیصد کر دیں گے۔
اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدے کی پاسداری نہیں کی، جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے سے یورپی یونین کی جانب سے امریکا کو برآمد کی جانے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر نئے ٹیرف کا اطلاق کیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ عالمی آٹو مارکیٹ پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
